ETV Bharat / state

NCC Donates Table Tennis to Cadets:ـ ’این سی سی کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے میں پیش پیش‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 7:45 PM IST

حکومتی سطح پر طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے نہ صرف اسپورٹس ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں بلکہ طلبہ کو اسپورٹس کٹس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

سوپور بائز ہائر سکنڈری اسکول کو ٹیبل ٹینس فراہم

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور طلبہ کو اسپورٹس سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے محکمہ کھیل کود سمیت دیگر محکمہ جات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں این سی سی کی 3BNنے سوپور بائز ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ کو ٹیبل ٹینس فراہم کیا۔ این سی سی کی جانب سے دیگر اسکولوں میں بھی ٹیبل ٹینس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

جموں کشمیر این سی سی (3rd) بٹالین کے سی او، ایم ایس کمار نے سوپور کے مختلف اسکولوں کا از خود دورہ کیا اور اور این سی سی کی جانب سے فراہم کیے گئے ٹیبل ٹینس کا افتتاح کیا۔ بائز ہائر اسکنڈری اسکول سوپور میں ٹیبل ٹینس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بائز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور ایک کافی اہم اور قدیم ادارہ ہے اور اس اسکول میں زیر تعلیم درجنوں طلبہ این سی سی کیڈٹس رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سمیت حکومت کے سبھی ادارے طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالہ سے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ طلبہ کو مختلف اسپورٹس کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوپور کے تعلیمی اداروں کو ٹیبل ٹینس فراہم کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: Programme for NCC Cadets لیتہ پورہ میں این سی سی کیڈٹس کیلئے پروگرام

سی او نے طلبہ کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ دماغی اور جسمانی نشو نما کے لیے کھیل کود کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی طور ذہنی طور تندرست افراد ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے بنیادی جز ہیں۔ جبکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو این سی سی سمیت دیگر فورسز میں شمولیت کے دوران ترجیح دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.