جموں و کشمیر کے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں دو روزہ پروگرام میرا شہر میرا فخر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام میں لوگوں نے شرکت کرکے اعلی افسروں کو مختلف مسائل و مشکلاتوں سے آگاہ بھی کیا۔افسروں نے کہا کہ مائی ٹاون مائی پرائیڈ کا مقصد عوامی خدمات کو دہلیز پر پہنچا نا ہے، لوگوں کے تاثرات، تعاون اور شراکت متعدد شعبوں کے نظام کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی طرف توجہ دیں۔People participated in the My Town My Pride program
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مفادات کا خیال رکھنے کے لئے پر عزم ہے، جس کے لئے متعدد اقدام شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ 2.0 پروگرام کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور کم سے کم وقت میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسکیموں کی صد فیصد اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ اس دوران تمام محکمہ جات کے سارے افسروں نے پروگرام میں شرکت کرکے لوگوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس دوران موجود مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہر علاقے اور ہر وقت ہونے چاہیے تاکہ جو لوگوں کے مشکلات ہے ان کا وقت پر ازالہ کیا جاے گا۔
پانپور
قصبہ پانپور کی مونسپل کمیٹی نے آج ماٸی ٹاون ماٸی پرائی، پروگرام کے تحت ایک تقریب منعقد کی، جس میں پُرنما میتل ڈائرٸیکٹر انمل ہیسبنڑری نے ویزٹنگ آفسر کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ایکزکیٹو آفسر مونسپل کمیٹی پانپور محمد اقبال،چیرمین مونسپل کمیٹی پانپور ملک یعقوب و دیگر افسرآں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
ڈائرٸیکٹر نے ماٸی ٹاون ماٸی پرائیڈ پروگرآم کے تحت قصبہ پانپور میں کٸ ترقیاتی پروجکٹس کا بھی افتتاح کیا ہے، انہوں نے نے کدلہ چوک پانپور میں کلاک ٹاور کا افتتاح کیا۔ بعد میں انہوں نے کئی سپورٹس سرگرمیوں کا بھی افتتاح کیا۔
پروگرآم کے آخر میں انہوں نے نے قصبہ کے لوگوں میں سرٹفکیٹ آف اپرسیشن اور مونومنٹس تقسیم کیں اور علاقے کے کچھ کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے شہریوں کو مزید ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس طرح کے پروگراموں میں شریک ہونا چاہے تاکہ عام لوگوں اور انتظامیہ کے بیچ میں نزدیکی رشتہ قاٸم کیا جا سکے جس سے جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:My Town My Pride محکمہ صنعت و تجارت کے پرنسپل سکریٹری نے بڈگام کا دورہ کیا