ETV Bharat / state

گراں فروشی کے الزام میں قصاب کے خلاف مقدمہ درج، دکان سیل - mutton dealer booked

ضلع بارہمولہ کے نوشہرہ، بونيار میں زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں گوشت فروش کی دکان کو سربمہر کر کے قصاب کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے۔

گراں فروشی کے الزام میں قصاب کے خلاف مقدمہ درج، دکان سربمہر

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 3:55 PM IST

شمالی کشمیر کے نوشہرہ، بونيار علاقے میں 600روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت کرنے کے الزام میں گوشت فروش کی دکان کو سربمہر کر کے پولیس نے قصاب کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے مطابق انہوں نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک گوشت فروش کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا جس دوران، افسران کے مطابق، گوشت فروش کو 600 روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت کرتے پایا گیا۔

نرخ نامہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی پاداش میں گوشت فروش کی دکان کو سربمہر کر کے اس کے خلاف مقدمہ دائر کر لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مٹن ڈیلران اور انتظامیہ کے مابین گوشت کی قیمتوں پر رسہ کشی کے نتیجے میں گوشت فروشوں نے دکانیں بند کر دی تھیں۔

مٹن ڈیلران کا کہنا تھا کہ 480 روپے کلو کے حساب سے وہ گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں جس کے بعد حالیہ دنوں انتظامیہ نے گوشت کی قیمت 535 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔

گوشت فروشوں نے ہڑتال ختم کر کے دکانیں پھر سے کھول دی ہیں تاہم اس کے باوجود بعض مقامات گوشت فروش مقررہ قیمت کو بالائے طاق رکھ کر 600 روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.