سوپور میونسپل کونسل میں کل 21 ارکان ہیں جن میں آٹھ ارکان پہلے ہی اپنی سیٹ پر فائز تھے اور 13 ارکان 22 دسمبر 2020 کو کامیاب ہوئے تھے۔
تقریب میں جنرل نشستوں پر منتخب 13 ارکان جن میں پانچ نشستوں پر کامیاب پانچ خواتین ارکان نے حلف لیا۔ اے ڈی ڈی سی بارہمولہ اعجاز عبداللا صراف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سوپور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر جان کے علاوہ سٹیشن ہاوس آفیسر سوپور عازم اقبال خان مہمان خصوصی کے طور موجود رہے۔
اس حوالے سے ممبروں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'پہلے ہم لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہے جنہوں نے ہمیں اپنا ووٹ دیکر اپنی خدمت کرنے کا موقعہ فراہم کیا اور سوپور کی ترقی اور خوشحالی کیلے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کرکے سوپور کی شان کو بڑھانے کے لیے ہماری پہلی ترجیح رہے گی'۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسائل حاصل کرنے والے پہلے غیرمقامی باشندے کی ہلاکت
انہوں نے مزید کہا کہ سوپور کو ہر وقت نظر انداز کیا اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔اب وقت آگیا ہے کہ سوپور کی شان رفتہ پھر سے واپس لائی جائے۔ کونسل ممبروں نے اس بات کا عہد کیا کہ سوپور کے لوگوں کو جو بھی مسائل درپیش ہوں گے ان کو پہلے ترجیح دیا جائے گا اور ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔