ETV Bharat / state

Drug peddler Arrested باریمولہ میں منشیات فروش لاکھوں روپئے کی منشیات کے ساتھ گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے بونیار میں ایک ناکہ چیکینگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات اسمگلر کے قبضے سے 45 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کیا گیا ہے۔

most-wanted-drug-smuggler-arrested-in-baramulla-boniyar
باریمولہ میں منشیات فروش لاکھوں روپئے کی منشیات کے ساتھ گرفتار
author img

By

Published : May 12, 2023, 5:56 PM IST

باریمولہ میں منشیات فروش لاکھوں روپئے کی منشیات کے ساتھ گرفتار

بارہمولہ: جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے، وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار میں پولیس نے پیر کے روز ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروش کے قبضے سے لاکھوں روپئے کی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق بارہمولہ پولیس نے بونیار علاقے میں ایک ناکہ لگایا تھا۔اسی دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات اسمگلر عبدالقیوم گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکن ترکانجن بونیار نے جونہی پولیس پارٹی کو دیکھا تو انہوں نے موقع سے سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بڑی ہی حکمت عملی سے انہیں پکڑ لیا۔گرفتار منشیات اسمگلر کی ذاتی تلاشی کے دوران اس سے قبضے سے 45 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد ہوا ۔ اس سلسلے مین پولیس نے منشیات فروش کے خلاف تھانہ بونیار میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:Drug Addiction In Kashmir کشمیر میں نشہ کے عادی افراد میں 85 فیصد ہیروئن کی لت کے شکار

علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔واضح رہے کہ بارہمولہ اور اوڑی پولیس نے پچھلے چار مہینوں میں سو سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان سے کروڑوں روپے کی منشیات بھی برآمد کی ہے۔

بتادیں کہ ایک سروے کے مطابق کشمیر میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد 67 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان میں 85.4 فیصد ہیروئن اور 10 فیصد نشیلی ادویات اور 5 فیصد چرس اور دیگر چیزوں کا استعمال کررہے ہیں۔ نشہ کی عادی جن افراد پر سروے کی گئی وہ ہیروئن خریدنے کے لیے روزانہ 88 ہزار روپے تک خرچ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.