ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games 2023 مرکزی وزیر نے گلمرگ میں سنو شو ریس کا افتتاح کیا - کھیلو انڈیا گلمرگ ونٹر گیمز

گلمرگ میں جاری پانچ روزہ کھیلو اںڈیا ونٹر گیمز کا تیسرا ایڈیشن 14 جنوری کو اختتام پزیر ہوگا۔ اس دوران 11 کھیل مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 سو سے زائد ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 9:14 PM IST

مرکزی وزیر نے گلمرگ میں سنو شو ریس کا افتتاح کیا

گلمرگ:وزیر مملکت برائے یوتھ و کھیل نسیت پرمانک نے گلمرگ میں جاری کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چوتھے روز سنو شو ریس کو جھنڈی دیکھا کر آغاز کیا۔ وزیر مملکت نے پہلے گلمرگ کے کونگڈوری اور بعد میں گالف کلب میں کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں ونٹر کھیلوں میں حصہ لینے اور اپنی ریاستوں کا نام روشن کرنے پر ستائش کی۔وہیں کھلاڑیوں نے وزیر مملکت کو تیسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں کیے گئے انتظامات کی ستائش کی اور ان کھیلوں کو ایک اہم ایونٹ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی گلمرگ کے ایس رنک ، گالف کورس اور کونگڈوری میں کئی مقابلے کھیلے گئے جن میں آئس ہاکی، سنو اسکی مونٹئنرگ، کراس کنٹری، آئس اسکیٹنگ، فیگر اسکیٹنگ، سپیڈ اسکیٹنگ، بینڈی، کے علاوہ سنو بورڈ اور الپائن اسکینگ کھیلی گئی۔ کھلاڑی بھی گلمرگ میں دی جانے والی سہولیات سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

اس دوران کئی کھیلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑی نے بتایا کہ" ہم نے محنت کی تھی اور پریکٹس کی وجہ سے ممکن ہو پایا۔انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کو منعقد کرنے کے لئے وہ متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ "ہم نے جو تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ اپنے کوچز کی ٹرینگ اور اچھے انتظامات کی وجہ سے ہوا۔ مقابلے اچھے رہے مگر ہم نے بھی جان لگا کر کامیابی حاصل کی ہے۔"

مزید پڑھیں: Khelo India Winter Games جموں و کشمیر مرکزی سرکار کی اولین ترحیحات میں، وزیر مملکت نسیت پرمانک

قابل ذکر ہے کہ رواں مہینے کے دس تاریخ سے شروع ہوئے کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل 14 فروری کو اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ تقریب میں مرکزی وزیر کے علاوہ جموں و کشمیر کے اعلی افسران شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.