ETV Bharat / state

Minor Raped in Baramulla بارہمولہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی ، ملزم گرفتار - بارہمولہ کی تازہ خبر

پولیس نے بارہمولہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

minor-raped-in-baramulla-accused-held-police
بارہمولہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی ، ملزم گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 9:18 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جسنی زیادتی کی شکایت درج ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کو ایک نابالغ لڑکی (نام مخفی) کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ اسے محمد عمر پرے ولد محمد امین پارے ساکن پرے محلہ سانگری نامی شخص نے اغوا کیا اور سانگری میں ایک ویران جگہ پر اس کے ساتھ جسنی زیادتی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ نے اس حوالے سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفتیش کے دوران پولیس نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا اور سخت کوششوں کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مزید طبی قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Rape Victim to Terminate Pregnancy سپریم کورٹ نے عصمت دری کی شکار کو حمل ختم کرنے کی اجازت دی

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوارن وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں جرائم خاص طور پر خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے پیش نظر عوام میں تشویش کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.