ETV Bharat / state

سوپور میں عسکریت پسندوں کا حملہ، سی آر پی ایف کے 3 جوان ہلاک - شمالی قصبہ سوپور

سی آر پی ایف کے 3 جوان ہلاک
سی آر پی ایف کے 3 جوان ہلاک
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 5:54 PM IST

Updated : Apr 18, 2020, 9:06 PM IST

17:48 April 18

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں ہفتہ کی شام عسکریت پسندوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

سی آر پی ایف کے 3 جوان ہلاک

ہلاک شدہ جوانوں کی شناخت راجیو شرما، کھراڑے اور ستپال کے بطور ہوئی ہے

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی طرف سے سوپور کے نور باغ علاقہ میں 179 بٹالین سی آر پی ایف کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا: 'فائرنگ کے اس واقعہ میں ہمارا جانی نقصان ہوا ہے'۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ہفتہ کو شام کے وقت قصبہ سوپور کے نور باغ علاقہ میں احد بب کراسنگ پر کھڑی ایک سی آر پی ایف گاڑی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو سب ضلع ہسپتال سوپور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں ایک اور زخمی دم توڑ بیٹھا۔ زخمیوں کی تعداد دو بتائی جارہی ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے حوالے سے کہا ہے کہ سوپور میں عسکریت پسندوں کی طرف سے سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین سی آر پی ایف اہلکار از جان ہوئے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

Last Updated : Apr 18, 2020, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.