ETV Bharat / state

Migratory birds Arriving at Hygam Wetland ہیگام آبی پناہ گاہ میں مہمان پرندوں کی آمد شروع - کشمیر آبی پناہ گاہ

شمالی کشمیر کی سب سے بڑی آبی پناہ گاہ میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حکام کو رواں برس دس لاکھ کے قریب پرندوں کی آمد کی توقع ہے۔

ہیگام آبی پناہ گاہ میں مہمان پرندوں کی آمد شروع

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 4:57 PM IST

بارہمولہ: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جہاں کشمیر کے مختلف آبی پناہ گاہوں میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع معروف آبی پناہ گاہ رکھ ہاییگام میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے آچکے ہیں۔ سات مربع کلومیٹر سے بھی زائد رقبہ پر پھیلے اس آبی پناہ گاہ میں ہر سال مختلف ممالک سے آئے سیاح ان مہمان پرندوں کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ Migratory birds Arriving at Hygam Wetland, North Kashmir’s biggest Wetland

ہیگام آبی پناہ گاہ میں مہمان پرندوں کی آمد شروع

ویٹ لینڈ کی حفاظت اور پرندوں کے بڑھتے شکار پر لگام کسنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے افسران رات دن محنت کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلاک آفیسر، فیاض احمد، نے کہا کہ عموما ہیگام آبی پناہ گاہ میں دسمبر کے آخر میں یہ مہمان پرندے وارد ہوتے ہیں تاہم رواں برس نومبر کے اواخر سے ہی ہزاروں پرندے یہاں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن بارش کی کمی کے باعث آبی پناہ گاہوں میں پانی کی سطح کافی کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اور برفباری کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا جس سے مزید پرندے اس معروف پناہ گاہ کا رخ کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ، ایک محتاط اندازے کے مطابق، گزشتہ برس آٹھ لاکھ سے بھی زائد پرندوں نے ہیگام ویٹ لینڈ کا رخ کیا تھا اور شکار پر قدغن کے نتیجے میں رواں برس حکام کو دس لاکھ کے قریب پرندوں کی آمد متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.