ETV Bharat / state

Congress meeting in Sopore سوپور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اجلاس منعقد

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 9:14 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنماء الطاف ملک نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی غریب لوگوں کو دن بہ دن مشکلات میں ڈال رہی ہے، کیونکہ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ساتھ مہنگائی عروج پر ہے۔

کانگریس پارٹی
کانگریس پارٹی

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمری کے ضلع بارہمولہ سوپور کے وار پورہ گاؤں میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی،اس میٹنگ میں سوپور، رفیع آباد،زنگیر سمیت دیگر علاقوں کے کانگریس پارٹی سے وابستہ کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران کارکنان نے کہا کہ ہم اس پارٹی کے ساتھ اس لئے جڑے ہیں کیونکہ ہمیں یہ امید ہے کہ کانگریس پارٹی ہمارے مسائل کو دور کر سکتی ہے۔

کانگریس پارٹی
انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کا منشور ہے کہ ہم یعنی کانگریس پارٹی کے لوگ نوجوانوں کی ترقی کے لے کام کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے ہمارے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی کے نام پر صرف لوگوں کا ووٹ حاصل کیا ہے لیکن ہم کشمیر کے نوجوان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب سے پہلے ان کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران کانگریس کے سینئر رہنماء الطاف ملک نے بتایا کہ آج ہم نے سوپور کے وارپورہ علاقے میں اجلاس منعقد کیا، اس اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ اس علاقے کو آج تک سابقہ حکومت نے نظر انداز کیا ہے اور موجودہ وقت کی بات کرے تو ابھی بھی یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی غریب لوگوں کو دن بہ دن مشکلات میں ڈال رہی ہے، کیونکہ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ساتھ مہنگائی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بےروزگاری ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔اس سلسلے میں پارٹی کے ایک اور رہنما فاروق احمد نے بتایا کہ وارپورہ گاؤں میں لوگو اب کانگریس پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں، کیونکہ ان کے ساتھ آج تک دوسری پارٹیوں نے دھوکا کیا ہے اور مستقبل میں ہم کانگریس پارٹی کو اور زیادہ مضبوط کریں گے۔

مزید پڑھیں:Adani Hindenburg issue کانگریس نے کیا سرینگر میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.