شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے اوڑی کے بوائز ہائی سکینڈری اسکول میں میڈیکل انشورنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے بچوں نے میڈیکل سائنس کے مختلف ماڈلز بھی بنائے۔ اسکول میں بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام میں مفت ہیلتھ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا جہاں پہ اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کا چکپ کیا گیا اور بچوں کے 'ایوشمان کاٹ' بی بنائے گئے۔ Health Awareness Program in Uri
اس پروگرام میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جن کے ساتھ بلاک میڈیکل افسر اوڑی، ڈپٹی ایجوکیشن افسر بارہمولہ، بوائز ہائر سکینڈری اسکول کے پرنسپل مشتاق سوپوری، زلزال ایجوکیشن افسر، اسکولی بچے، سکول کے اساتذہ سمیت اور بھی دیگر افسران موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں بچوں کو انعامات بھی دئے گئے۔
اس موقع پر ایک طالب علم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کے میں بڑا ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔ آپریشن تھیٹر میں جو چیزیں ہوتی ہیں، میں نے اس کا ایک ماڈل بنایا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے پروگرام آگے بھی ہوتے رہے۔ اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد سو پوری نے آی ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہماری ایک ایجوکیشن ونگ ہے، جو کہ سمگرا میں آتی ہے۔ ہمارے اسکول کے بچوں نے ہیلتھ ریلیٹڈ ماڈل تیار کیے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کسی اسکول میں پہلی بار ایسا پروگرام ہو رہا ہے۔ اس پروگرام میں ہم نے بچوں کے لئے گولڈن کارڈ کی بھی سہولیات بھی دستیاب تھیں اور یہاں ہم نے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ بھی لگایا تھا۔ واضح رہے کہ اس طرح کا پروگرام پہلی بار اس علاقہ کے کسی اسکول میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Mental Health Awareness: ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد