ETV Bharat / state

MANUU Student Bags First Prize in Photography مانو کے طالب علم دانش رضا نے کشمیر میں فوٹو گرافی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا - بارہمولہ یک روزہ میڈیا فیسٹیول

گورنمٹ ڈگری کالج بارہمولہ کی جانب سے یک روزہ میڈیا فیسٹیول کے دوران فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 1:12 PM IST

بارہمولہ: صحافت سے جڑے ابھرتے ہوئے طلبہ کو اپنے تخلیقی کام کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) بارہمولہ کے شعبہ صحافت نے کالج کیمپس میں ایک روزہ میڈیا میلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ فوٹوگرافی مقابلے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) حیدرآباد کے طالب علم دانش رضا (شعبہ ابلاغ عامہ اور صحافت) نے پہلا انعام حاصل کیا۔

مانو کے طالب علم نے کشمیر میں فوٹو گرافی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے دانش رضا کو فوٹو گرامی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ جی ڈی سی بارہمولہ میں منعقدہ ایک روزہ میلے میں مختلف یونیورسٹیز، کالجز کے طلبہ نے شرکت کی جن میں گورنمنٹ کالج فار ویمن ایم اے روڈ سری نگر، گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ، کشمیر یونیورسٹی، کلسٹر یونیورسٹی سری نگر اور بارہمولہ کے کالجز کے طلباء شامل تھے۔

ایک روزہ فیسٹیول کا آغاز جی ڈی سی بارہمولہ میں میڈیا اسٹڈیز شعبہ کے سربراہ (ایچ او ڈی) ڈاکٹر دانش نبی کے افتتاحی خطاب سے ہوا، جنہوں نے تمام مہمانوں اور شرکت کرنے والے طلباء کا پرتپاک استقبال کیا۔ دانش نبی نے کہا کہ ’’میڈیا فیسٹیول کا مقصد پیشہ ورانہ ملٹی میڈیا کے طلباء کو اپنے کام کو میڈیا کے ماہرین اور جیوری کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: WSJ Journalist Sabrina Siddiqui وزیراعظم مودی سے سوال کرنے والی مسلم صحافی کو ہراساں کرنا ناقابل قبول، امریکہ

تقریب میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں سمیت ریڈیو براڈکاسٹرز، فلمسازوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ افضل صوفی جو کہ ایک معروف فلم ساز ہے کے علاوہ سمیر اشرف، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کے ماہر، ججوں میں شامل تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.