ETV Bharat / state

بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار - جنگل

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے”کوہاربالہ“ جنگلی علاقے میں اپنی ہی بیٹی کا قتل کرنے والے والد کو گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 11:27 PM IST

جاوید احمد خان ولد رحمت ﷲ خان نامی اس شخص نے جنگلی علاقے میں اپنی بیٹی کا قتل کیا اور بعد میں اُس کی لاش کو جنگل میں ہی ٹھکانے لگایا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 23/2019کے تحت چندوسہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ تفتیش کے دوران تحقیقاتی آفیسران کو معلوم ہوا ہے کہ جاوید خان نے اپنی بیٹی کو نزدیکی جنگل پہنچایا اور وہاں باپ بیٹی کے درمیان شادی طے کرنے پر بحث و تکرار ہوئی اور اس معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث والد نے طیش میں آکر اپنی بیٹی کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔
ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا گیا ہے۔ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد دوشیزہ کی نعش وارثین کے سپرد کی گئی۔
فارینسک ماہرین نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور وہاں ثبوت وشواہد اکھٹے کئے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Intro:Body:

shamsher ali

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.