ETV Bharat / state

سوپور: آبی جماو سے الصفا کالونی کے لوگ پریشان - water logging problem in sopore

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں واقع الصفا کالونی کے لوگوں کو آبی جماو سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آبی جماوسے الصفا کالونی کے لوگ پریشان
آبی جماوسے الصفا کالونی کے لوگ پریشان
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:41 AM IST

الصفا کالونی سوپور کے باشندوں کے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف اس سلسلے میں احتجاج کیا۔

مقامی افراد نے کہا کہ معمولی بارش ہونے سے بھی الصفا کالونی کی سڑکیں ندی کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔

آبی جماوسے الصفا کالونی کے لوگ پریشان

یہ علاقہ سوپور سے صرف پانچ کلو میٹر دور ہے۔ تاہم یہاں کے لوگوں کو آنے جانے اور گھر کے کام کاج کرنے میں سخت مشکلات ہوتی ہیں۔

الصفا کالونی سوپور کے لوگوں نے بدھ کے روز فروٹ منڈی لڈورہ روڈ پر احتجاج کیا۔

اس دوران انھوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بار بار نا انصافی کیوں کی جاتی ہے؟

انھوں نے کہا کہ گذشتہ 30 برس گزر جانے کے بعد بھی الصفا کالونی سوپور کی سڑکیں معمولی بارش ہونے سے خراب ہوجاتی ہیں، لوگوں کا گھروں سے نکلنا بند ہوجاتا ہے اور بچے اسکول نہیں جا پاتے ہیں۔

اس سلسلے میں الصفا کالونی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، آر اینڈ بی سوپور کے علاوہ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ الصفا کالونی سوپور کی طرف خاص توجہ دی جائے تاکہ ہمارے بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.