بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن علاقہ میں سماجی کارکن نگہت میر اور ان کے ہمراہ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف کینڈل لائٹ احتجاجی مظاہرہ درج کیا۔Candle light Protest in Baramulla
بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف بارہمولہ میں کینڈل لائٹ احتجاج نگہت میر کے مطابق سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی جہاں وادی کشمیر میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوئی ہیں وہیں اولڈ ٹاؤن بارہمولہ علاقہ میں بجلی کا نام نشان ہی نظر نہیں آرہا ہے۔بجلی کٹوتی کی وجہ سے مقامی لوگوں بالخصوص طالب علموں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔power crises in kashmir میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکن نگہت میر نے کہا کہ ایک طرف گورنر انتظامیہ بلند دعوے کر رہی ہے کہ موسم سرما میں بجلی کو میسر رکھا جاے گا،وہیں دوسری جانب بجلی فیس میں بھی اضافہ کیا جاتا ہیں جس سے یہاں کی عوام پریشان ہی نہیں بلکہ ذہنی کوفت کے شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی موسم سرما شروع نہیں ہوا اور وادی کشمیر میں بجلی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ قصبہ جات میں بجلی کی اس حد تک کٹوتی اور دور دراز علاقہ میں بجلی کئی دنوں تک نظر نہیں آتی۔مزید پڑھیں: Power Scenario In Kashmir بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے عوام پریشان
احتجاجیوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے اپیل کی ہے اگر اولڈ ٹاون میں بجلی کا حال یہی رہ گیا تو ہم سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔