بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن گوش بگ علاقے میں گذشتہ شام کو ایک مقامی سرپنچ کی لاش سیب کے باغ سے برآمد کی گئی۔ معلومات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے سرپنچ پر گولیاں چلائی اور زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہو گئی۔ آج گوش بگ علاقے میں سرپنچ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس دوران علاقے کے لوگوں میں غم کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ Sarpanch shot dead by unknown gunman in Pattan
یہ بھی پڑھیں: Sarpanch Killed in Pattan: پٹن میں مسلح افراد کے حملے میں سرپنچ ہلاک
ہلاک کیے گئے سرپنچ منظور احمد بانگرو کے قریبی رشتہ دار نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس سرپنچ کو مار کر کسی کو کیا مل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'سرپنچ کی تین بیٹیاں ہیں اور یہ آزاد سرپنچ تھے اور کافی غریب بھی تھے۔ رشتہ دار نے بتایا کہ 'ایک بے گناہ نہتے کو جس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے، اس کو مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اب ہم انصاف کے علاوہ کیا مانگ سکتے ہیں۔ ہم انتظامیہ بلخصوص ایل جی گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ گناہ گار کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔'