ETV Bharat / state

Lack of Basic Amenitiesبارہمولہ کے دیہی علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 1:05 PM IST

بارہمولہ کے دور افتادہ گاؤں زالورہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ گاؤں کی ترقی کی طرف توجہ دیں۔

بنیادی سہولیات کا فقدان
بنیادی سہولیات کا فقدان

بنیادی سہولیات کا فقدان

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے دور افتادہ گاؤں زالورہ کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا،مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ سرکار موجودہ وقت میں کشمیر کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کرتی ہے لیکن ان کے گاؤں میں ترقیاتی سرگرمیاں انجام نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گاوں کے باشندوں کو حکمرانوں نے صرف دھوکہ کیا ہے، وہ ووٹ لیتے تھے اور اس کے بعد جھوٹا وعدہ کر کے چلے جاتے تھے۔
لوگوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں جہاں سرکار کی مختلف اسکیموں کے تحت کام کئے جارہے ہیں، وہیں دوسری طرف ہم کو ابھی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

لوگوں نے کہا کہ آج سے دہائیوں پہلے ہمارے علاقے میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی نظام اچھا تھا لیکن تب سے لے کے آج تک اس کو اور بہتر نہیں بنایا گیا اور اب تو بجلی بھی اکثر آتی جاتی رہتی ہے، اس وقت کی اگر بات کی جائے تو رمضان کے مبارک مہینہ میں بھی بجلی سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Lack of Basic Facilities in Zradihard ترال کے زراڈی ہارڈ گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہم کو چلنے پھرنے میں بھی مشکلات ہے کیونکہ ہمارے گاؤں میں سڑکوں کو بھی بختہ نہیں بنایا گیا ہے۔لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے گزارش کی کہ ان کے علاقے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ان کے مشکلات دور ہو سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.