شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کریشی وگیان کیندر کی جانب سے کسانوں کے لئے ایک تربیتی و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا Krishi Vigyan Kendra Organized Awareness Camp جس میں سوپور، بارہمولہ، ٹنگمرگ سمیت مختلف علاقہ جات سے آئے کسانوں، باغ مالکان نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد باغبانی کے ساتھ وابستہ نوجوان کسانوں کو جدید تکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
منتظمین نے کہا کہ کسانوں خاص کر نوجوان باغ مالکان کو ماہرین نے جدید سائنسی تحقیقات سے روشناس کرانے کے علاوہ مختلف اقسام کے پودے بھی تقسیم کیے۔ Krishi Vigyan Kendra Organized Awareness Camp for Farmers in Baramullaانہوں نے کہا کہ اس طرح پروگرامز کا انعقاد نئی نسل کو با اختیار بنانے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں وہیں یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے میں بھی انکی رہنمائی کی جاتی ہے۔
منتظمین نے مزید کہا کہ ٹریننگ پروگرام کے دوران کسانوں کو موسمی تبدیلی کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات، وقت پر کھاد اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے حوالے سے بھی مفصل رہنمائی کی گئی۔ Awareness Camp for Farmers in Baramullaتربیتی پروگرام میں شامل نوجوان کسانوں نے کریشی وگیان کیندر کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: Farmers Awareness Camp in Pulwama: محکمہ باغبانی کی جانب سے معلوماتی کیمپ کا انعقاد