ETV Bharat / state

سوپور: سڑک کی عدم موجودگی سے عوام پریشان - سڑک کی جلد سے جلد مرمت

شمالی کشمیر میں سوپور قصبہ کے وٹلب علاقے میں سڑک کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور: سڑک کی عدم موجودگی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 5:23 PM IST

ضلع بارہمولہ کے وٹلب، سوپور میں سڑک نہ ہونے کے باعث عوام کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سوپور: سڑک کی عدم موجودگی سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے زرمنز، وٹلب کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ولر جھیل قریب ہونے کے باعث اکثر و بیشتر سڑک زیر آب رہتی ہے، جس کے باعث عوام کو چلنے پھرنے میں گونا گوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولی بچوں اور مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو طبی مرکز تک پہنچانے میں انہیں ناقابل بیان پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’زرمنز علاقہ سوپور اور ضلع بانڈی پورہ کے وسط میں واقع ہے، تاہم ترقیاتی لحاظ سے علاقے کو انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

عوام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مین ٹائون سے جوڑنے والی واحد سڑک انتہائی خستہ ہے جس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’صرف آدھے کلومٹر مسافت کی سڑک کچی اور اکثر و بیشتر ولر جھیل کے قریب ہونے کے باعث زیر آب رہتی ہے جس سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے سڑک کی جلد سے جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں ایکزیکیٹو انجینئر آر اینڈ بی، سوپور، مظفر جان نے وٹلب، ذر منز علاقے کا دورہ کرکے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کہ سڑک کی تعمیر جلد سے جلد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.