ETV Bharat / state

Upgradation of Kashmir Police Stations: کشمیر کے پولیس اسٹیشنز کو جدید آلات، ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے، ڈی جی پی - ڈی جی پی دلباغ سنگھ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ سمیت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

کشمیر کے پولیس اسٹیشنز کو جدید آلات، ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے، ڈی جی پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 5:52 PM IST

کشمیر کے پولیس اسٹیشنز کو جدید آلات، ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے، ڈی جی پی

بارہمولہ (جموں کشمیر) : ’’کشمیر میں 40 سے زیادہ پولیس اسٹیشنز کو جدید ترین آلات سے لیس اور ہتھیار فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ بچی کچی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔ پولیس اسٹیشنوں کو ’آپریشن کیپسٹی بلڈنگ‘ کے تحت اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پر امن ماحول کے باوجود، چیلنجز باقی ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس یونین ٹیریٹری میں امن کو قائم اور مستقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ ان باتوں کو اظہار جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ (ڈی جی پی) نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کے کم از کم 43 پولیس اسٹیشنز کو آپریشن کیپسٹی بلڈنگ کے تحت اپنے علاقوں میں باقی ماندہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جدید آلات اور دیگر سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پی سنگھ نے شیری علاقے میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا ہے اور اس کے تحت 21 پولیس اسٹیشنز کا احاطہ کیا ہے جنہیں مضبوط کیا گیا ہے اور انہیں جدید ترین آلات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ باقی ماندہ دہشت گردی سے نمٹا جا سکے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ 22 مزید پولیس اسٹیشنوں کو OCB کے زمرے میں لایا جائے گا تاکہ ان کے علاقوں سے باقی ماندہ دہشت گردی کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 1601 پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ’’اس سال 14000 نئے پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی جن میں سے 1800 کو کمانڈو ٹریننگ اسکول میں تربیت دی گئی۔ ان کمانڈوز کو UT کے مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی کے مطابق اسی طرح 2500 نئے پولیس اہلکاروں نے سائبر کرائم ٹریننگ مکمل کی ہے اور ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں پر امن صورتحال کے باوجود چیلنجز بدستور موجود ہیں اور جموں و کشمیر پولیس تمام چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: Dilbagh Singh on Militancy نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی آئی ہے، دلباغ سنگھ

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل کشمیر پولیس سروس (کے پی ایس) کے 27 افسران کو انڈین پولیس سروس میں شامل کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی کے مطابق محکمہ پولیس نے رواں برس پولیس فیملیز، ایس پی او اجرتوں پر اور فلاحی اقدامات پر 62 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ ڈی جی پی نے نئے پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی جی پی کے مطابق دو خواتین بٹالین بھی قائم کی جا رہی ہیں جبکہ آنے والے مہینوں میں بارڈر گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ پریڈ میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.