ETV Bharat / state

اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر گولہ باری، خاتون سمیت تین زخمی

اوڑی کے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ 'سرحد کا حال، سرحد والے ہی جانتے ہیں، ہر روز فائرنگ ہوتی ہے۔ یہاں کے لوگ ڈر اور خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں'۔

اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر گولہ باری، خاتون سمیت تین زخمی
اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر گولہ باری، خاتون سمیت تین زخمی
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 4:53 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ہفتہ کے روز پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر گولہ باری، خاتون سمیت تین زخمی

اطلاعات کے مطابق اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ میں ایک خاتون سمیت 3 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا۔ ان کی شناخت احمد شیخ، مقبول منگلال اور پروینہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

اوڑی کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرحد پر کشیدگی اور فائرنگ روز مرہ کا معمول بن گئی ہے ۔

بتا دیں کہ بھارت اور پاکستان کے مابین سرحد پر کشیدگی کے باعث جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں، جن میں اوڑی، پونچھ، راجوری، گریز، کرنا، اکھنور، ٹنگڈار شامل ہیں، میں رہائش پذیر افراد ڈر اور خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد میر نامی ایک شخص نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے یہاں کے معصوم اور بے گناہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا:' مسئلے کا حل صرف بات چیت ہے۔ دونوں ملکوں (بھارت اور پاکستان) کو بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے'۔

ناصر احمد نامی ایک اور شخص نے کہا :' یہاں کے لوگ امن پسند ہیں اور امن چاہتے ہیں۔ امن تب ہی آسکتا ہے جب دونوں ممالک بات چیت کرکے اس مسئلہ کا مسقتل حل نکال لیں'۔

سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جنگ بندی معاہدے اور گذشتہ چند ماہ سے جاری کورونا وائرس کے باوجود طرفین کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.