ETV Bharat / state

بی ڈی سی ممبران کا سیکورٹی فراہم کیے جانے کا مطالبہ - انتظامیہ سنجیدہ نہیں

وادی کشمیر میں حالیہ دنوں سیاسی کارکنان و لیڈران پر حملوں کے پیش نظر بلاک ڈیولمپنٹ کائونسل کے منتخب ممبران نے سرکار سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی ڈی سی ممبران کا سیکورٹی فراہم کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 6:35 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کے سنگرامہ حلقہ سے تعلق رکھنے والی بی ڈی سی چیرپرسن شمیمہ اختر نے انتظامیہ سے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کی گزارش کی ہے۔

شمیمہ کے مطابق بی ڈی سی فارم بھرنے کے وقت انتظامیہ نے انہیں معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ’’لیکن بدقسمتی سے آج تک ایسا نہیں کیا گیا۔‘‘

بی ڈی سی ممبران کا سیکورٹی فراہم کیے جانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ’’ہم عوامی نمائندے ہیں، سرکاری اسکیمیں اور دیگر معلومات اپنے علاقہ جات میں گھر گھر پہنچاتے ہیں، ہم دن رات کام میں محو رہتے ہیں اس وجہ سے سرکار کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا خیال رکھے، خصوصاً ہماری حفاظت کے حوالے سے۔‘‘

شمیمہ کے مطابق ’’کشمیر کے موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام کے رابطے میں رہنا آسان کام نہیں، ایسا کرکے ہم خود کو اور اپنے اہل و عیال کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود ہماری حفاظت کے تعلق سے انتظامیہ سنجیدہ نہیں۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صرف اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو ہی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.