بشیر احمد دمنہ نوجوانوں کو ایڈوینچر سپورٹس کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے تحت وہ اپنی ہی لاگت سے نوجوانوں کو سائیکلنگ، وینچر اسپورٹس، ہائیکنگ اور پہاڑیوں کی سیر کرواتے ہیں۔ بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ایڑوینچر سپورٹس کا رحجان گزشتہ 20 برس سے ہے اور نوجوانوں کی زندگی کو خوشحال بنانے کے لیے یہ موثر ثابت ہوگا۔
بشیر احمد کہتے ہیں کہ کھیل کود سے نوجوانوں میں نظم و ضبط اور اجتماعی حوصلہ پیدا ہوتا ہے جو کسی بھی سماج کی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ بشیر احمد کا کہنا ہے کہ 'کشمیری نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں، لیکن کوئی دست گیری کرنے والا نہیں، نہ ہی حکومت اور نہ ہی کوئی ادارہ یا تنظیم۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔