ETV Bharat / state

Justice Javaid Visits Sopore: جسٹس جاوید اقبال نے کیا کورٹ کمپلیکس سوپور کا دورہ

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 2:22 PM IST

جسٹس جاوید اقبال نے شمالی کشمیر کے کورٹ کمپلیکس سوپور اور ڈنگی وچھہ، رفیع آباد کورٹ کمپلیکش کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا۔ Justice Javaid Iqbal Visits Sopore Court Complex

جسٹس جاوید اقبال نے کیا کورٹ کمپلیکس سوپور کا دورہ

بارہمولہ (جموں و کشمیر): جسٹس جاوید اقبال وانی نے بارہمولہ ضلع کا دورہ کرکے سوپور کورٹ کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر، بارہمولہ، ڈاکٹر سید سحرش اصغر بھی ان کے ہمراہ تھی۔ جسٹس جاوید اقبال نے کورٹ کمپلکس سوپور کے حوالے سے کئی اہم مسائل اور موضوعات پر ڈی سی پلوامہ سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں ان مسائل کا فوری طور ازالہ کرنے کو کہا۔

ڈی سی بارہمولہ نے یقین دہانی کرائی کہ سوپور کورٹ کمپلکس میں عملہ، عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ جلد ہی کیا جائے گا تاکہ یہاں کام کرنے والے عملہ کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی راحت پہنچ سکے۔ جسٹس جاوید اقبال نے سوپور کورٹ کمپلکس کی اراضی کے حوالے سے ڈی سی بارہمولہ آگاہ کیا اور کہا کہ جو بھی کاغذی یا دیگر لوازمات ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کر کے نو کنال چار مرلہ اراضی سوپور کورٹ کمپلیکس کو فراہم کی جائے۔

اس موقع پر صدر، بار ایسوسی ایشن، سوپور، ایڈوکیٹ فیصل جان نے جسٹس جاوید اقبال وانی اور ڈی سی بارہمولہ کو سوپور کورٹ کمپلکس میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے انہیں آگاہ کیا جس میں خواتینوں کے لیے بیت الخلاء کی عدم دستیابی سمیت دیگر اہم مسائل کے تئیں ان کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ میں خواتین کے لیے علیحدہ بیت الخلاء نہ ہونے کے سبب صنف نازک کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈرینیج سسٹم، پانی، بجلی اور پارک سمیت دیگر کئی اہم مسائل پر جسٹس اور ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ بات چیت کی، جس پر جسٹس اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یقین دلایا کہ آنے والے وقت میں یہ بھی مشکلات دور کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: High Court Judges visit Rajouri: ہائی کورٹ جج صاحبان کا کورٹ کمپلیکس راجوری کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.