شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی، جنید پیر، کو سوپور پولیس نے دوران شب ان کے رہائشی مکان سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاب بھی ضبط کر لیا۔
جنید پیر مقامی اردو روزنامہ تعمیل ارشاد کے ساتھ وابستہ ہیں۔
جنید کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ’’پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس اہلکار ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور جنید کو اپنے ساتھ لے گئے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے جنید کی حراست کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ: ٹی آر ایف کا ایک معاون گرفتار
سوپور پولیس کا کہنا ہے کہ جنید کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔