ETV Bharat / state

JKPC Holds Party Convention in Sopore: ’عوامی حکومت ہی لوگوں کی شکایات کا ازالہ کر سکتی ہے‘

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 5:22 PM IST

سوپور کے ہارتار علاقے میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی کنونشن کے دوان لیڈران نے کہا کہ 'عوامی حکومت قائم نہ ہونے سے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت کے لیے عوامی نمائندے ہی جوابدہ ہوتے ہیں۔'

JKPC Holds Party Convention in Sopore: ’عوامی حکومت ہی لوگوں کی شکایات کا ازالہ کر سکتی ہے‘
JKPC Holds Party Convention in Sopore: ’عوامی حکومت ہی لوگوں کی شکایات کا ازالہ کر سکتی ہے‘

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہارتار، سوپور علاقے میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ JKPC Holds Party Convention in Sopore پارٹی کے سینئر لیڈران سید بشارت بخاری اور عبد الغنی وکیل نے علاقے کے دورے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ عوامی وفود سمیت مقامی باشندوں کے ساتھ ملاقات کی۔

بارہمولہ کے ہارتار، سوپور میں پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بشارت بخاری نے جموں و کشمیر میں عوامی حکومت قائم کیے جانے اور جلد انتخابات منعقد کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'عوامی حکومت ہی عوامی شکایات کا ازالہ کر سکتی ہے۔ JK Peoples Conference Convention in Sopore انہوں نے موجودہ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'عوامی حکومت قائم نہ ہونے سے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت کے لیے عوامی نمائندے ہی جوابدہ ہوتے ہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'پیپلز کانفرنس عوامی شکایات کا ازالہ کرنے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے عوام سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنائے جانے پر زور دیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر عبدا الغنی وکیل نے بھی خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت بخاری نے کہا کہ 'عوامی حکومت کی عدم موجودگی کے باعث لوگ اپنی شکایات لیکر کہاں جا سکتے ہیں؟ جموں و کشمیر میں انتخابات ناگزیر ہیں۔‘‘ JKPC on Assembly Elections in J&K اسمبلی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ حد بندی کا عمل مکمل کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں فوری طور اسمبلی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.