بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈی پی ایل میں بارڈر کے قریب رہنے والے نوجوانوں کے لئے جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کا اہتمام ۔ اس کانسٹیبل بھرتی میں ضلع بارہمولہ، بونیار، اور اوڑی کے رہنے والے نوجوانوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق یہ خصوصی بھرتی ان نوجوانوں کے لئے ہے جو بارڈر کے قریب رہتے ہے اور اس میں کافی نوجوانوں نے شمولیت کی۔ Constable Recruitment in Kashmir
اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوانوں نے بتایا کہ 'ہم کافی خوش ہے کہ سرکار نے ہمارے لئے اس بھرتی کا اہتمام کیا' ۔
انہوں نے بتایا کہ 'ہم بارڈر کے قریب رہنے والے غریب لوگ ہیں وہاں ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم کانسٹیبل بھرتی میں حصہ لینے آئے ہے اگر ہم کامیاب ہوئے تو ہم اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم کو امید ہے کہ ہم جموں و کشمیر پولیس میں نوکری کر کے اپنے علاقے کے ساتھ ساتھ پورے کشمیر کا نام روشن کرے گے۔' candidates Participated in Recruitment
یہ بھی پڑھیں : Rajasthan Constable Recruitment Exam: راجستھان میں کانسٹیبل بھرتی کے امتحان کیلئے پولیس مستعد