ETV Bharat / state

شمالی کشمیر میں عید کی رونقیں ماند

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ نے لوگوں کو عید کی نماز مساجد میں پڑھنے کی اجازت تو دی تھی اور اس دوران کورونا سے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال بھی رکھا گیا۔

شمالی کشمیر میں عید کی رونقیں ماند
شمالی کشمیر میں عید کی رونقیں ماند
author img

By

Published : May 13, 2021, 11:09 AM IST

اس بار پوری دنیا کی طرح جموں و کشمیر میں بھی عید الفطر کورونا کے سائے تلے منائی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے سخت بندشیں اور پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ لوگوں کو گھروں تک ہی محدود کیا جا سکے اور کورونا وائرس کے معاملات کو کم کرنے میں مدد ملے۔

شمالی کشمیر میں عید کی رونقیں ماند

ادھر جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ نے لوگوں کو عید کی نماز مساجد میں پڑھنے کی اجازت دی تو تھی اور اس دوران کورونا سے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں کی طرح شمالی کشمیر میں بھی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آج عید منائی جا رہی ہے تاہم بھارت کے بیشتر حصوں میں 14 مئی کو عید منائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.