بارہمولہ: سوپور سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں میوہ جاتا ہے۔ سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی فروٹ منڈی سوپور میں مختلف قسم کے میوہ جات جس میں ناشپاتی، چیری، اور دیگر اقسام کو لایا جاتا ہے اور یہاں سے انہیں ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بیچا جاتا ہے۔ اگر ہم موجودہ سیزن کی بات کرے تو امسال فروٹ گروورس کافی خوش ہے کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ امسال میوہ کی قیمت کافی اچھی ہے۔
اسی معاملے میں فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم کو آمید ہے کہ امسال ہمارا کاروبار اچھا رہے گا کیونکہ گزشتہ سالوں سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ منڈی شروع ہوتے ہی میوہ ہم یہاں سے ملک کی دیگر ریاستوں میں بیجتے ہیں اور اگر ہم موجودہ وقت کی قیمتوں کی بات کرے تو امسال اچھی قیمتیں ہیں کیونکہ پیداوار بھی کافی اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم گزشتہ سالوں کی بات کرے تو فروٹ گروورس کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کافی نقصان بھی ہوا ہے۔ کیونکہ ژالہ باری اور تیز بارشوں کی وجہ سے میوہ جات کو کافی نقصان ہوا ہے۔ فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے کہا کہ ہم سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ جموں کشمیر نیشنل ہائی وے پر مال بردار گاڑیاں کو روکا نہ جائے۔
مزید پڑھیں: سیب پیدوار میں بے حد اضافہ ہونے کے سبب میوہ گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا
فیاض احمد نے بتایا کہ اگرچہ گریڈ اے کی سیب کی بات کرے تو قیمت بہت بہترین ہے اور گریڈ بی اور سی سیب کی قیمت کافی کم ہے اور اس سے ہمارے فروٹ گروورس کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرکار گریڈ بی اور سی سیب کی قیمتوں کی طرف دھیان دے تاکہ فروٹ گروورس کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوپور میں ایک جوس فیکٹری بھی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑی ہے لیکن امسال اس کو بھی شروع کیا گیا ہے اور اس سے ہماری فروٹ گروورس کو کافی راحت ملنے والی ہے کیونکہ بچے ہوئے مال کا جوس نکالا جاتا ہے۔