ETV Bharat / state

Income Tax Raid Sopore: سوپور میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھاپے مار کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ Sopore Income Tax Raid

سوپور میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 12:25 PM IST

سوپور میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

بارہمولہ: انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے پیر کی صبح شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ایک معروف تاجر کے گھر اور دکان پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی۔ ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے بارہمولہ پولیس کے ہمراہ سوپور کے جاوید احمد انعام کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جاوید ARCO بزنس گروپ کا مالک ہے۔

چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے ہمراہ جموں کشمیر پولیس بھی موجود تھی اور علاقے میں تلاشی کارروائی بھی انجام دی جا رہی ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالہ سے تفصیلات شیئر نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اس حوالہ سے میڈیا بریفنگ انجام دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور این آئی اے کے بعد اب انکم ٹیکس کی جانب سے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: IT Raid on Azam Khan House in Rampur رام پور میں اعظم خان کے گھر پر ساٹھ گھنٹے طویل آئی ٹی کا چھاپہ ختم

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی کی جائیدادوں کی جانچ کے دوران لکھنؤ روانہ ہوئی تھی جنہوں نے ابو اعظمی کے قریبی ونائک گروپ کے دستاویز کی چھان بین کی۔ آئی ٹی ٹیم نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ کی تھی، ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس کی یہ کارروائی 50 کروڑ روپے کے لین دین سے متعلق بتایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.