بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران اس عسکریت پسند کو کریری علاقے سے گرفتار کیا گیا اور اس کی پہچان محمد اقبال بٹ کے طور پر ہوئی ہے اور وہ تل گام پائیں کا رہنے والا ہے۔ Hybrid Militant Arrested in Baramulla
پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے کچھ اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: