ETV Bharat / state

Hailstorm in Uri اوڑی میں ژالہ باری، میوہ باغات کو نقصان کا اندیشہ

اوڑی میں بدھ کے دوپہر شدید بارشوں کے دوران ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری اور بارشوں کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

author img

By

Published : May 17, 2023, 9:14 PM IST

hailstorm-wreaks-havoc-in-uri
اوڑی میں ژالہ باری، میوہ باغات کو نقصان کا اندیشہ

اوڑی: جموں و کشمیر میں بدھ کو دوپہر کے بعد موسم نے اچانک کروٹ لی اور شدید بارشوں کے دوران ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری کے سبب کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وہیں ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بدھ کے روز بعد دوپہر شدید ژالہ باری ہوئی۔ژالہ باری کے سبب کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کسان اور باغ مالکان کا کہنا ہے کہ سال کے اس موسم میں ژالہ باری سے مختلف اقسام کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ میوہ باغات میں بھی فصلوں کے ساتھ ساتھ درختوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
لوگوں کے مطابق آج دوپہر ہوئی ژالہ باری اور بارشوں کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال کے بارشوں کی وجہ سے میوہ صنعت پر کافی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Hailstorm in Kulgam کولگام میں ژالہ باری، میوہ باغات کو نقصان کا اندیشہ

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اوڑی میں ژالہ باری کی وجہ سے اخروٹ، سیب، ناشپاتی اور کلاس میوہ میں کافی نقصان ہوا تھا۔ وہیں کسانوں نے محکمہ زراعت سے امداد کی اپیل کی۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 مئی تک موسم کی کچھ ایسی ہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے تاہم وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.