ETV Bharat / state

سوپور: عالم یوم ارض کے سلسلے میں تقریب

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 7:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عالمی یوم ارض کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سوپور: عالم یوم ارض کے سلسلے میں تقریب
سوپور: عالم یوم ارض کے سلسلے میں تقریب

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنولوجی، سوپور میں عالمی یوم ارض کے سلسلے میں پلانٹیشن ڈرائیو (Plantation Drive) کا اہتمام کیا گیا۔

سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے پلانٹیشن ڈرائیو کے دوران طلبا و طالبات نے پودے لگائے۔

سوپور: عالم یوم ارض کے سلسلے میں تقریب

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروفیسر agronomy ڈاکٹر ریحانہ حبیب نے بتایا کہ ’’آج ہم نے کیمپس کے اندر پودے لگائے اور اس سال ہم نے عالمی یوم ارض (World Earth Day) کے پچاس سال مکمل ہونے پر golden jubilee بھی منائی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے قہر کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے سماجی فاصلے اور دیگر ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے پچاس پودے لگائے۔

انکا کہنا تھا کہ ’’گلوبل وارمنگ کا توڑ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے میں ہے، اور اس سے ماحول بھی صاف و شفاف بنا رہے گا۔‘‘

اس موقعے پر کیمپس کے اندر طلباء نے بھی اس مہم میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.