بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال (جی ایم سی) میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ این سی سی کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ عطیہ خون کیمپ میں ایک سو کے قریب رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جن میں این سی سی کیڈٹس، گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور، و بارہمولہ سمیت دیگر رضاکار شامل ہیں۔Baramulla Blood Donation Camp
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ، ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی موجود تھے جنہوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے منتظمین کی ستائش کی۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں جمع خون کو ضلع اسپتال بارہمولہ اور بلڈ بینک سوپور کو بھی روانہ کیا جائے گا جو ایمرجنسی کے دوران ضرورتمندوں کی جانب بچانے میں کام آئے گا۔
مزید پڑھیں: Blood Donation Camp in Verinag ویری ناگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ