شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھ میں اپنی بچی کے اغوا کیے جانے سے متعلق ایک شکایت درج کرائی۔
بتایا جاتا ہے کہ راوچھہ رفیع آباد کے رہنے والے ایک شخص نے گزشتہ روز ایک لڑکی کو ورگلانے کے بعد اس کو اپنے ساتھ لے گیا۔
لڑکے کے والد نے پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھ رفیع آباد میں شکایت درج کرائی اور اس معاملے میں سوپور پولیس نے لڑکی کی بازیابی کی کارروائی فوری طور شروع کر دی۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مغوی شخص کو، اغوا شدہ لڑکی سمیت، ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے سے محض24 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مغوی شخص کے خلاف ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
دریں اثناء، سوپور کی عوام نے بروقت کارروائی، قلیل عرصے میں مغوی شخص کو گرفتار اور اغواہ شدہ لڑکی کو بازیاب کرنے پر سوپور پولیس کی سراہنا کی ہے۔