ETV Bharat / state

'حکومت کی سبسڈی اسکیم محض فریب'

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 1:58 PM IST

سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فروٹ گروورس کو لون دے جو ان کی دیرینا مانگ ہے لیکن حکومت اس پر بھی خاموش ہے۔

'حکومت کی سبسڈی اسکیم محض فریب'
'حکومت کی سبسڈی اسکیم محض فریب'

جنوبی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور میں قائم ایشیا کی دوسری بڑی فروٹ منڈی کے فروٹ گروورس اور ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں۔ اگست پانچ دو ہزار انیس کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور کووڈ وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برس سے فروٹ منڈی کافی مشکلات سے دو چار ہے۔

'حکومت کی سبسڈی اسکیم محض فریب'
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے بتایا کہ حال ہی میں حکومت نے جو اعلان کیا کہ فروٹ گروورس کو ائر فرایٹ میں بیس فیصد سبسڈی دی جائے گی وہ سرا سر ناانصافی ہے اور حکومت ایک بار پھر فروٹ گروورس کو دھوکہ دے رہی ہے۔فیاض احمد نے بتایا کہ اگر سرکار ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دیتی ہے تو اس سے ہماری فروٹ منڈی کو کافی فائدہ ملتا لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فروٹ گروورس کو لون دے جو ہماری دیرینا مانگ ہے لیکن حکومت اس پر بھی خاموش ہے۔فیاض احمد نے بتایا کی آج سے ایک سال قبل حکومت نے نیفڈ (نیشنل ایگریکلچر کواپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن انڈیا) کی سکیم عمل میں لائے لیکن وہ بھی کسی کام کی نہیں تھی، اس سے اچھا تھا کہ وہ مارکیٹ انٹروینشن سکیم عمل میں لائے جس سے فروٹ گروورس کو فائدہ ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.