ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested In Baramulla بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع پارہمولہ کے مخلتف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔Drug Peddlers Arrested In Baramulla

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 10:01 PM IST

بارہمولہ: جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 83 گرام ممنوعہ براؤن شوگر، 105 گرام چرس جیسا مادہ اور 542 گولیاں سپاسموپروکسیون ٹیبلیٹس برآمد کیے گئیں ہیں۔Drug Peddlers Arrested In Baramulla

پولیس ترجمان کے مطابق این ایس برج اُوڑی پر معمول کے ناکے پر چیکنگ کے دوران، ایس ایچ او امتیاز احمد، ایس ایچ او پی ایس اُوڑی کی نگرانی میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت سجاد احمد عباسی ولد غلام رسول عباسی ساکن اشم اُوڑی،کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 83 گرام ممنوعہ مواد برآمد کیا۔

وہیں انسپکٹر شوکت احمد کی نگرانی میں عشکارہ کراسنگ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔گرفتار منشیات فرشوں کی شناخت اشفاق احمد بیگ اور عرفان احمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس نے ان افراد کے قبضے سے اسپاسموپروکسیون کی ممنوعہ 542 گولیاں برآمد کی ہیں۔

پولیس نے پٹن میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے منشیات فروش کی شناخت آصف احمد بھٹ ولد عبدالسلام بھٹ ساکن سنبل بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے 105 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Heroin Drug Lead To Hepatitis C: منشیات کے عادی ستر فیصد ہیپاٹائٹس سی کی بیماری میں مبتلا

پولیس ترجمان کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اُوڑی، بارہمولہ، پٹن میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے لوگوں کو معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.