بارہمولہ: بارہمولہ پولیس نے چند معزز شہریوں کی شکایت پر جعلی شادیاں انجام دینے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے خاتون سمیت چار افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس نے چند معزز شہریوں کی شکایت پر جعلی شادیاں انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنے آپ کو مڈل مین قرار دے کر شادی کے خواہاں افراد کو وئٹس اپ کے ذریعے دوشیزاوں کی تصاویر بھیجتے اور جھوٹا دعویٰ کرتے کہ مذکورہ جواں سال لڑکیاں شادی کے لئے تیار ہیں۔
-
Inter District fake marriage holding nexus busted in Kunzer Baramulla; 4 persons held; Case registered further investigation is going on.
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Details; https://t.co/iMtNCbrAXP@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India pic.twitter.com/Jc87iovOvF
">Inter District fake marriage holding nexus busted in Kunzer Baramulla; 4 persons held; Case registered further investigation is going on.
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 1, 2023
Details; https://t.co/iMtNCbrAXP@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India pic.twitter.com/Jc87iovOvFInter District fake marriage holding nexus busted in Kunzer Baramulla; 4 persons held; Case registered further investigation is going on.
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 1, 2023
Details; https://t.co/iMtNCbrAXP@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India pic.twitter.com/Jc87iovOvF
شکایت کے مطابق ملزم شادیوں کی تقاریب کے دوران مڈل مین کے بطور کام کرتے تھے۔وہ مبینہ طور مختلف جوان لڑکیوں کی تصویریں وٹس ایپ پر بھیجتے اور غلط دعویٰ کرتے تھے کہ وہ شادی کے لئے رضامند ہیں۔
ملزمان دوسرے طرف کے متاثرین کو شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کرنے کے لئے تیار کرتے تھے اور انہیں مہر کی رقم مقرر کرنے اور ادائیگی کرنے کے لیے بھی تیار کرتے تھے۔تاہم مالی ٹرانزیکشنز کے باوجود بھی نہ کوئی شادی انجام دی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ان کے مطابق مذکورہ جعلسازوں نے مہر کی ادئیگی اور کمیشن کے بہانے متاثرین سے سات لاکھ 38ہزار روپیہ کی رقم بھی جمع کی ہے۔
پولیس نے جعلسازوں کی شناخت لال حسین ولد میر محمد ساکن وارڈ نمبر چھ جرناوالی گلی راجوری ، ارشادہ بیگم دختر گلزار احمد گوجر ساکن موری کالاکوٹ راجوری ، عبدالرحمن راتھر ولد غلام قادر ساکن ڈار محلہ درنگ بڈگام اور عبدالخالق ڈار ولد عبدالرحیم ڈار ساکن گلاب باغ پتی پوشکر کھاگ بڈگام کے بطور کی۔
مزید پڑھیں: فرضی شناختی کارڈ کے ذریعہ 24 لڑکیوں کو جھانسہ دینے والا نوجوان گرفتار
پولیس نے اس ضمن میں مختلف فعات کے تحت کیس درج کرکے فوری طورپر تمام جعلسازوں کا پردہ فاش کیا ۔ ابتک اس معاملے میں چار افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
بتادیں کہ چند ہفتے قبل پریس کالونی سرینگر میں بڈگام سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے دعویٰ کیا کہ راجوری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیس سے زائد افراد کے ساتھ بیک وقت شادی انجام دی ہے۔جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر خاتون کو حراست میں لیا تھا۔
(یو این آئی)