بارہمولہ: تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور اور نئی نسل کے لیے تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے شمالی کشمیر کے کریری، بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ تعمیر کی گئی دو اسکولی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ دو مزید عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ، چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ غلام محمد لون، ڈی ڈی سی سنگرامہ عرفان حفیظ لون، بی ڈی سی جی ایم صوفی کی زیر نگرانی نوپورہ، جاگیر میں نئی اسکولی عمارت کا سنگ بنیاد اور وزر، کریری گاؤں، شراکورا اور کلنترہ دیہات میں نئی اسکولی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا۔ Two School Buildings Inaugurated in Kreeri Baramulla
اس دوران موجود مقامی باشندوں، اساتذہ و طلبہ نے محکمہ تعلیم اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن سمیت چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کام کو عملی جامہ پہنایا۔ افتتاح کے موقع پر مختلف اسکولوں نے مشترکہ طور پر مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں رنگا رنگ تقاریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔ School Buildings Inaugurated in North Kashmir
ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ حکومتوں نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی خصوصاً تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے، تاہم موجودہ حکومت بنیادی سہولیات کی فراہمی خصوصاً تعلیمی اداروں کو ایک نئی جلا بخشنے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘
- مزید پڑھیں: Cold Effects on School Children ضلع پلوامہ میں اسکولی بچوں کو سردی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا
انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو تعلیمی نقصان گزشتہ دہائیوں کے دوران ہوا اُس کی بھرپائی کرنا نا ممکن ہے، تاہم ہم نئی نسل کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے حوالہ سے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ‘‘Inauguration cum Foundation stones laid across kreeri Baramulla