اوڑی کے بونیار علاقے میں ووٹنگ پُرامن طریقے سے ہو رہی ہے۔ اُمیدواروں کی قسمت بیلٹ باکس میں آج بند ہو رہی ہے اور اس کا فیصلہ 40883 ووٹرز کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق سرحدی قصبہ اوڑی کے علاقے بونیار میں آج بارہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 40883 ووٹرز کریں گے جس کے لیے 79 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں تاکہ ووٹرز کو کسی طرح کی بھی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی بہت سے جگہوں پر پکڑ مضبوط ہے۔ نوشہرہ میں بی جے پی ٹکر دیے سکتی ہے۔ آج کے اس انتخابی میدان میں گانگریس، بی جے پی اور این سی کا سخت مقابلہ ہے جن کی قسمت کا فیصلہ آج 40883 ووٹرز بیلٹ باکس میں بند کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نظیر احمد نے بتایا کہ پہلے بھی ہم ووٹ ڈالتے رہتے تھے، پر کسی نے بھی آج تک ہمارا کام نہیں کیا۔ اس بار ہم اسی کو ووٹ دیں گے جو کل ہمارے کام آسکے۔
پولنگ کو لے کر ووٹرز میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پولنگ بوتھز پر ووٹرز لمبی لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اُن میں جوان، ضعیف اور خواتین شامل ہیں۔