سری نگر: شمالی ضلع بارہ مولہ میں پولیس نے پانچ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ہی دھر دبوچ کر کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29 آر آراور بارہ مولہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے ہی باز یاب کیا۔اُن کے مطابق پانچ نوجوانوں میں دو کمسن بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹوں کی جانب سے کچھ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر اکسایا جارہا ہے۔ موصوف ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں کا سراغ لگایا اور اُن کے والدین کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی اور بعد ازاں ان پانچ نوجوانوں سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ دوران پوچھ تاچھ منکشف ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان ملی ٹینٹ تنظیموں میں بھرتی ہونے کی خاطر سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے ۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار نوجوان کو سمجھانے بجھانے اور کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد کیا گیا۔ موصوف ترجمان نے کے مطابق جموں وکشمیر پولیس اور فوج پاکستان میں بیٹھے ملی ٹینٹوں کے عزائم کو بناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ پولیس نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر گہری نظر گزر رکھیں اور یہ کہ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Militant Arrested in Shopian شوپیان میں مطلوب عسکریت پسند گرفتار
یو این آئی