ETV Bharat / state

فائر سروس کی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور زخمی - گاڑی سڑک پر پھسلن کی وجہ سے حادثے کی شکار

فائر سروس کے افسر کے مطابق بارہمولہ کے شاہ ہمدان کالونی اولڈ ٹاون میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ نے تین فائر سروس کی گاڑیوں کو روانہ کیا تھا جس میں سے ایک گاڑی سڑک پر پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی۔

file pic
فائل فوٹو
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 9:11 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے میں فائر بریگیڈ کا ڈرائیور اس وقت زخمی ہوگیا جب فائر بریگیڈ کی گاڑی بارہمولہ کے شاہ ہمدان کالونی اولڈ ٹاون کے ایک رہائشی مکان میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے جارہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی شناخت راجندر سنگھ کے طور پر ہوئی جو رفیع آباد سے تعلق رکھتا ہے اور یہ حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے نزدیکی ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان ہوا ہے۔

فائر سروس کے ایک افسر کے مطابق شاہ ہمدان کالونی اولڈ ٹاون بارہمولہ میں آگ کی واردات پیش آئی تھی جس کی وجہ سے محکمہ نے تین فائر سروس کی گاڑیوں کو موقع واردات پر بھیجا تھا کہ اسی دوران ایک گاڑی پھسلن کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.