شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ، کرپال پورہ، متی پورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے کسانوں کا گنڈ خواجہ قاسم سے سنگھ پورہ تک آبپاشی نہر کی کھدائی کا ایک طویل مطالبہ پورا کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں کسانوں کے کھیتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
متعدد کسانوں نے مذکورہ نہر کے کھودنے کے سلسلے میں متعلقہ محکموں سے رجوع کیا تھا کیونکہ ان کے کھیتوں میں آبپاشی کو لے کر رکاوٹیں حائل ہوتی تھیں اور اس طرح سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ لاحق تھا۔ تاہم ایس ڈی ایم پٹن کی بروقت کارروائی سے یہ مسئلہ حل کیا گیا اور اس نہر کی کھدائی کی گئی۔
اس حوالے سے لوگوں نے متعلقہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ادھر ایس ڈی ایم پٹن نے بھی کاشتکاروں کو مزید یقین دہانی کرائی کہ نہر کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ آئندہ بھی اس قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔