ETV Bharat / state

Assembly Elections in Kashmir 'بی جے پی کشمیر میں انتخابات کرانے سے ڈرتی ہے' - current situations in jk

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے بعد سے انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ کشمیر میں علاقائی پارٹیاں انتخابات نہ کرانے پر بی جے پی پر اکثر وبیشتر نکتہ چینی کرتی رہتی ہیں۔

Interview with senior congress leader
Interview with senior congress leader
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 11:56 AM IST

Updated : Aug 15, 2023, 10:54 AM IST

'بی جے پی کشمیر میں انتخابات کرانے سے ڈرتی ہے'

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں سینیئر کانگریس لیڈر الطاف ملک نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی اگر بات کی جائے تو جو سرکار دعوے کرتے ہیں کہ اب کشمیر میں حالات بہتر ہے اور ہر طرف خوش حالی ہے تو میں اس کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں لگاتار رفیع آباد حلقہ میں لوگوں کے ساتھ ملاقات کرتا ہوں اور نوجوانوں سے ملتا ہوں لیکن ابھی بھی عوام کے کافی مسئلے و مسائل ہے، اور اب نو سال ہونے کو ہے اور سرکار جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرنے سے قاصر ہے۔

الطاف ملک نے کہا کہ بی جے پی دعوی کرتی ہے کہ Article 370 اور Article 35A کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سب ٹھیک ہے، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہے کیونکہ ابھی بھی ہم ترقیاتی کاموں سے کافی دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنے رفیع آباد حلقہ کی بات کروں تو ابھی بھی سڑکوں کی حالت کافی ناگفتہ ہے اور ہم نے دیکھا کہ گزشتہ مہینے میں کشمیر کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ میٹرس پر احتجاج کیا گیا، اور سرکار کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم بجلی نظام کی بات کرے تو وہ بھی کافی ابتر ہے اور گرمیوں کے ان دنوں میں بھی بجلی آنکھ مچولی کرتی ہے اور اس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار نہیں، عمر عبداللہ

الطاف ملک نے بتایا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے سے ڈرتی ہے اور اگر ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں الیکشن ہوتے ہیں تو جموں کشمیر میں کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکتی اور وہ لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے August 05 2019 میں جو کیا وہ بالکل غیر قانونی تھا، اور کانگریس اس بات کو مانتی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ہمارے ریاستی درجے کو بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں برسوں سے انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔

Last Updated : Aug 15, 2023, 10:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.