ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر سوپور کے تجر شریف گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس دوران تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوپور کے تجر میں تصادم میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ جائے تصادم سے اسلحہ و گولہ بارود بارود برآمد ہوا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔