ETV Bharat / state

بارہمولہ میں 8 فروری کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے لیے الیکشن - jk latest

ضلع بارہمولہ میں پیپلز کانفرنس نے تین سیٹیوں پر جیت درج کی جبکہ پی ڈی پی، کانگریس اور جموں کشمیر اپنی پارٹی نے بالترتیب دو دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ تین سیٹیوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ جما لیا ہے۔

بارہمولہ میں 8 فروری کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے لیے الیکشن

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 9:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے لیے 8 فروری کے روز انتخابات منعقد ہوں گے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے بدھ کے روز ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹفکیشن کے مطابق ضلع میں نئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے لیے 8 فروری کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی بارہمولہ نے حال ہی میں منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران کے لیے ایک نوٹس میٹنگ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے لیے 8 فروری کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات منعقد کرائے گئے۔ گزشتہ برس نومبر 28 سے 8 مرحلوں میں یہ انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ دسمبر 22 کو نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں پی اے جی ڈی نے 110 اور بی جے پی نے 75 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ ضلع بارہمولہ میں پیپلز کانفرنس نے تین سیٹیوں پر جیت درج کی جبکہ پی ڈی پی، کانگریس، اور جموں کشمیر اپنی پارٹی نے بالترتیب دو دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ مظفر بیگ کی اہلیہ سفینہ بیگ اور عرفان حافظ لون سمیت تین آزاد امیدوار نے بھی جیت درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.