پولیس ذرائع کے مطابق سوپور پولیس پوسٹ وارپورہ نے 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت نصیر احمد ڈار، عبدلالحمید لون، جہانگیر احمد اور خورشید احمد ڈار کے طور پر کی ہے اور ان کے قبضے سے تین سو گرام چرس اور 15 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ برآمد ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ التماس کیا ہے کہ وہ منشیات جیسی بُری لعنت سے سماج کو پاک کرنے کی خاطر پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھنے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے تاکہ اس ناجائز کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔