بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور چھپائے گئے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پٹن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی پٹن کی سربراہی میں شیر پورہ پتن میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا جو کندھے پر بیگ اٹھائے ہوئے تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 12 کلو بھنگ پتری جیسی ممنوعہ چیز برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت محی الدین گنی ولد مرحوم اب رحیم ساکن شیر پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس پتن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں منشیات فروش سرپنچ گرفتار
اس دوران قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس سٹیشن پٹن میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے کہا کہ ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم ہوتے دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرہ سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔