جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کی طرح ضلع بارہمولہ کے اوڑی اور بونيار میں بھی کورونا مریضوں کی روز تعداد بڑھ رہی ہے وہی محکمہ صحت اسے روکنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، جس میں آج ویکسین کی تیسری ڈوز بھی دی جا رہی ہے۔ لیکن پھر بھی آئے دن کورونا کہ کیس بڑھ رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے کچھ اضلاع میں امیکرورن کہ کیس بھی آرہے ہیں جس میں ایک کیس کل اوڑی میں بھی آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: COVID Postive Case in Uri: بارہمولہ کے اُوڑی میں 8 افراد کورونا سے مثبت
انہوں نے مزید کہا اگر کسی میں ایسے سمٹمز لگ رہے ہیں وہ جلد ہی کسی نزدیکی ہسپتال میں جاکر اپنا کورونا ٹیسٹ کرائے اور ماسک پہنے اور ساتھ ساتھ ہاتھ دھوئیں۔ ان چیزوں کا اگر ہم دھیان دیں تو ہم ضلع میں کرونا فری ہو سکتے ہیں۔ آج ضلع بارہمولہ میں کرونا کے 311 کیسز سامنے آئے ہیں۔