ETV Bharat / state

Developmental Works in Zangir Baramulla زنگیر کے باشندے تعمیر و ترقی کی رفتار سے مطمئن - زنگیر علاقے میں پانی، بجلی اور سڑکوں

بارہمولہ ضلع کے زنگیر علاقے میں پانی، بجلی اور سڑکوں جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیراتی منصوبوں پر جاری کام کے حوالہ سے مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی تعمیراتی پروجیکٹس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

زنگیر کے باشندے تعمیر و ترقی کی رفتار سے مطمئن

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:22 PM IST

زنگیر کے باشندے تعمیر و ترقی کی رفتار سے مطمئن

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں زنگیر، سوپور اور بومئی سمیت کئی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام سرعت کے ساتھ جاری ہے جس پر مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پروجیکٹس وقت پر مکمل کیے جانے کی امید ظاہر کی۔ ضلع کے زنگیر، بومئی علاقے میں بجلی ترسیلی نظام میں بہتری لائے جانے کے علاوہ سڑکوں اور پانی جیسی بنیادی ضرورت میں بہتری لائے جانے کی خاطر مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

بومئی کے ایک مقامی سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ باتے کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک ڈیجیٹل رسیونگ اسٹیشن تعمیر کیے جانے سے علاقے میں بجلی سپلائی میں کافی بہتری آئی ہے وہیں پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچانے کی غرض سے ریزروائرز کے علاوہ پانی کی پائپییں بھی نصب کی جا رہی ہیں جس سے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تجر شریف - بومئ علاقے میں معروف نہر ’’بڈشاہ پانڈ‘‘ Budshah Pond کی صاف صفائی اور ’’مشن امرت‘‘ کے تحت اس کا پانی پینے کے لائق بنانے کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

علاوہ ازیں مقامی باشندوں نے بومئی علاقے ڈگری کالج کا تعمیری کام شروع کیے جانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں تیزی لائے جانے سے لوگوں کو مستقبل قریب میں کافی راحت نصیب ہوگی۔ ادھر، ان اسکیموں کے ذریعے نہ صرف علاقے کی مجموعی ترقی ممکن ہو رہی بلکہ ان تعمیراتی کاموں میں مقامی کاریگروں، مزدوروں کو ہی ترجیح دی جاتی ہے جس سے علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Zangir Playgrounds Dilapidated: 'کھیل کے نام پر واگزار کیے جا رہے کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں؟'

بومئی کے باشندوں نے حکام سے مستقبل میں بھی ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.